مدرسہ اسلامیہ عربیہ منظور العلوم میں خوش آمدید
مدرسہ اسلامیہ عربیہ منظور العلوم بڈھا کھیڑہ کاتلہ ضلع سہارنپور (یوپی) ۱۹۴۶ء میں اسلاف و اکابر کا قائم کردہ ایک دینی ادارہ ہے۔ جس کو اپنے قیام کے روزِ اوّل ہی سے باضابطہ مخلص دیانتدار کمیٹی کی نگرانی اور علماء کرام کی سرپرستی کا فخر حاصل رہا ہے۔ اس مدّت میں ہزاروں حفاظ و قراء تیار ہو کر امامت و خطابت اور دینی تبلیغ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مدرسہ میں قرآن کریم، ناظرہ، حفظ و تجوید اردو، دینیات کی تعلیم کا عمدہ نظم ہے۔