قریب ۱۹۴۰ء موضع خسر پور ضلع مظفر نگر سے ایک مخلص اور نیک سیرت شخص موضع بڈّھا کھیڑہ میں امامت کے غرض سے تشریف لائے جو حافظ منظور احمد صاحب کے نام سے جانے جاتے تھے ومسجد خانقاہ میں امات شروع کی اور مقامی بزرگ جو حافظ مبارک احمد شاہ جو نابینا حافظ صاحب کے نام سے مشہور و معروف تھےان دونوں حضرات کی کوشش سے اسی مسجد خانقاہ سے متصل ایک قطعہ زمین جو کہ مسماۃ ناصرہ مرحومہ صاحبہ جو ایک معزز اور بڑے خاندان سے تعلّق رکھتی تھی اُن مرحومہ کی طرف سے ۴؍بیگہہ عطیّہ کی گئی زمین پر ۱۳۶۶ھ مطابق ۱۹۴۶ءمیں ایک مدرسہ کی بنیاد ڈالی جو مدرسہ منظور العلوم کے نام سے جانا جاتا ہے۔